Wed, September 16, 2026

نواز شریف کی صحت کی وجہ سے لندن میں قیام میں توسیع

نواز شریف کی صحت کی وجہ سے لندن میں قیام میں توسیع

لندن:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث ان کا لندن میں قیام مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، تاہم ان کی صحت کی خرابی کے پیش نظر انہوں نے اپنی واپسی کی ٹکٹ کو دوبارہ شیڈول کر لیا ہے۔ ان کا لندن میں قیام مزید کچھ وقت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی برطانیہ قیادت نے نواز شریف کے اعزاز میں ایک ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، لیکن اس کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ٹیگز: