Wed, September 16, 2026

نواز شریف لاہور سے لندن روانہ، تقریباً دو ہفتے قیام کا امکان

نواز شریف لاہور سے لندن روانہ، تقریباً دو ہفتے قیام کا امکان

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن جا رہے ہیں جہاں وہ تقریباً دو ہفتے قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے اور وہاں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چند روز قبل انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں چیک اپ کرایا تھا جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی ہوئی اور پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف اس سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔

ٹیگز: