Wed, September 16, 2026

مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اعظم نذیر تارڑ

مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اعظم نذیر تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید کسی ترمیم کی فوری ضرورت نہیں، تاہم حالات کے مطابق مستقبل میں کسی نئی ترمیم کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ کے قیام سے عدالتی مقدمات میں واضح کمی آئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے عدالتوں کو ایک ہی جگہ منتقل کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس منصوبے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹیگز: