Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے آئیں گے

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے آئیں گے

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ایک اور دلچسپ مقابلہ آج رات کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز کی قیادت اس بار مشہور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، جبکہ پشاور زلمی کی کمان پاکستان کے اسٹار بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔

کراچی کنگز اب تک 4 میچ کھیل چکی ہے، جن میں سے 3 میں کامیابی حاصل کر کے وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی نے 3 میچز میں سے 2 جیتے ہیں اور اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ ملتان سلطان کوئی میچ نہ جیتنے کی وجہ سے آخری نمبر پر ہے۔

ٹیگز: