Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں گرمی کا راج، چند علاقوں میں بارش کا امکان

ملک بھر میں گرمی کا راج، چند علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، لیکن کچھ علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی و وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں جزوی بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

آئندہ دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع جیسے سوات، چترال، دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہنگو، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

 
 

ٹیگز: