Wed, September 16, 2026

پاکستان اور سعودی عرب کا نیا معاہدہ ترقی اور تعاون کی بنیاد ہے:خواجہ آصف

 پاکستان اور سعودی عرب کا نیا معاہدہ ترقی اور تعاون کی بنیاد ہے:خواجہ آصف

اسلا م آبا:خواجہ آصف نے پرائیوٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہایت اہم اور تاریخی ہے، جس کی بنیاد 1971 کی جنگ میں قائم کی گئی قربانیوں پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں پاکستان نے کئی دفاعی معاہدے کیے، لیکن مشکل حالات میں وہ معاہدے کرنے والے مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب سعودی عرب میں پاکستانی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعاون کے امکانات موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ لوگ جو پاکستان کے خیر خواہ نہیں، وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی ولی عہد نے انہیں یاد دلایا تھا کہ 1971 میں سعودی عرب نے پاکستان کو دو گن بوٹس فراہم کیے تھے، جس سے تعلقات کی تاریخ کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے۔

ٹیگز: