Wed, September 16, 2026

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں:خواجہ آصف

 پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ صرف دو طرفہ تعاون تک محدود نہیں، بلکہ مستقبل میں دیگر عرب ممالک کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر شفاف ہے، جس میں کوئی خفیہ شق شامل نہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور ہو گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں عسکری تربیت، ٹیکنیکل تعاون اور مشترکہ سلامتی کی ضمانت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اب اپنے دفاع کے لیے خود انحصار بننا ہوگا، نہ کہ دور دراز کی طاقتوں پر بھروسہ کرنا۔

ٹیگز: