Wed, September 16, 2026

چمن بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی بحال

چمن بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی بحال

چمن:چمن بارڈر کے راستے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل بم دھماکے کے باعث ایک روز معطل رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کو ٹیکسی سٹینڈ کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت بارڈر بند کردیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی کلیئرنس کے بعد جمعہ کو نقل و حرکت بحال کردی گئی۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد افغان شہری بغیر قانونی دستاویزات کے مقیم ہیں، جن کی واپسی کے لیے گزشتہ سال مہم شروع کی گئی تھی۔ واپسی کا یہ عمل چمن اور طورخم بارڈر کے ذریعے جاری ہے۔

ٹیگز: