طورخم:طورخم سرحدی گزرگاہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ تاہم سرحد سے دوطرفہ تجارتی اور پیدل آمدورفت بدستور بند رہے گی۔
ضلعی ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق سینکڑوں افغان پناہ گزین طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ چکے ہیں اور امیگریشن عملہ انہیں ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کا کھلنا صرف بے دخلی کے لیے ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہری طورخم کے راستے واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔