Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کا پناہ گزینوں کی درخواستوں کی معطلی پر سخت موقف، طویل عرصے تک جاری رکھنے کا عندیہ

ٹرمپ کا پناہ گزینوں کی درخواستوں کی معطلی پر سخت موقف، طویل عرصے تک جاری رکھنے کا عندیہ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے، اور اس معطلی کے ختم ہونے کے لیے کوئی خاص مدت طے نہیں کی گئی۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم ان لوگوں کو اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت سے مسائل ہیں۔" انہوں نے تیسری دنیا کے بعض ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک جرائم سے بھرے ہیں اور ان کی حکومتیں اپنے عوام کی دیکھ بھال کرنے میں ناکام ہیں، اس لیے امریکہ کو ان ممالک سے پناہ گزینوں کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر پر بھی تنقید کی، جو کہ صومالیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور پناہ گزین کے طور پر دو دہائی قبل امریکہ آئی تھیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ہجرت کی مخالفت کرتے ہیں اور خاص طور پر صومالیہ جیسے ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں پر اعتراض کرتے ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے حال ہی میں پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلوں کو روک دیا تھا۔ ٹرمپ کے اس سخت موقف نے ایک نیا تنازعہ پیدا کیا ہے، جس کے نتیجے میں پناہ گزینوں کی صورتحال اور امریکہ کی امیگریشن پالیسی کے حوالے سے مزید بحث و مباحثہ متوقع ہے۔

ٹیگز: