ْواشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے دوران سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر یوکرین روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط نہیں مانے گا تو روس ملک کو تباہ کر دے گا۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے زیلینسکی پر زور دیا کہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر کے جنگ بندی ممکن بنائی جائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیلینسکی نے ٹرمپ کو قائل کیا کہ موجودہ جنگ بندی کی پوزیشن پر بات چیت کی جائے، جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت ہے کہ دونوں فریق خون خرابے کو روکیں اور فتح کا دعویٰ چھوڑ کر معاملہ تاریخ کے حوالے کریں۔
یہ ملاقات دو دن قبل ہوئی جس میں روس یوکرین تنازع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔