اسلام آباد : فضائی حملوں کے بعد افغان طالبان کے رابطے پر پاکستان نے 'نو مور' (No More) کی پالیسی اپنا لی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اب طالبان کے ساتھ کسی بھی رعایت کے موڈ میں نہیں ہے۔ پاکستان نے طالبان کو واضح جواب دیا ہے کہ افغان سرزمین سے آنے والے خطرات کا جواب دوبارہ ایئر اسٹرائیکس سے دیا جائے گا۔
پاک افغان بارڈر اور دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی، جس سے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔ پاکستان نے اپنا حق محفوظ رکھا ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے لیے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتا ہے۔