Wed, September 16, 2026

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے مقرر

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جس کا مقصد ملک میں گندم کے ذخائر کو مستحکم کرنا اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور گندم کی فصل معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور فصل کی بہتر پیداوار کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

حکومت اسٹریٹجک اسٹاک کی خریداری کرے گی تاکہ گندم کی فراہمی میں استحکام برقرار رہے اور کسانوں کو معاشی تحفظ ملے۔

ٹیگز: