اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی جانب سے دائر 27ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کی درخواست کو رجسٹر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق، آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کی جا سکتی اور اس کے بعد کے آئینی معاملات کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جن میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں، ترمیم کے قانونی اثرات کے بارے میں وضاحت چاہتے تھے۔