Wed, September 16, 2026

پاکستان اور نائیجیریا کا مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 پاکستان اور نائیجیریا کا مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور نائیجیریا نے مالیاتی، ٹیکس اور گورننس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نائیجیرین ریونیو وفد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی اصلاحاتی پالیسی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جس سے ملک کے مالیاتی شعبے میں استحکام آیا ہے اور افراطِ زر میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور کسٹمز آٹومیشن اور کمپلائنس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

نائیجیرین وفد نے پاکستان کے ریونیو شیئرنگ ماڈل کا معائنہ کیا اور کہا کہ پاکستان کا تجربہ نائیجیریا کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک میں کان کنی، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع موجود ہیں۔

ٹیگز: