Wed, September 16, 2026

 اسحاق ڈار کی ایمن الصفدی سے ملاقات،پاکستان اور اردن کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار کی ایمن الصفدی سے ملاقات،پاکستان اور اردن کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمان میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی حمایت اور مسئلہ فلسطین پر اردن کے مؤقف اور کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: