کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں تھوڑی سی تیزی آئی، مگر جلد ہی یہ منفی زون میں منتقل ہو گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,19,106 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,19,689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔