Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز کے باوجود فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 184,789.71 تک پہنچا، لیکن بروکرز کے تحفظات اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کی وجہ سے یہ تیزی بہت جلد مندی میں بدل گئی۔ اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 1,150 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 183,021 پر ٹریڈ ہو رہا ہے، اور اس نے ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی سطح کو کھو دیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2,500 پوائنٹس سے زائد بڑھ کر 184,986 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم دن کے اختتام پر یہ 1,836 پوائنٹس بڑھ کر 184,174 پر بند ہوا۔اس سے پہلے جمعرات کے روز 6,042 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 82,338 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: