Wed, September 16, 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 1.15 ارب شیئرز کا کاروبار، مارکیٹ ویلیو میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، 1.15 ارب شیئرز کا کاروبار، مارکیٹ ویلیو میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کا دن منفی رجحان کے ساتھ گزرا، جہاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کمی کے ساتھ 121,971 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 1076 پوائنٹس کی حدود میں رہا، جس سے سرمایہ کاروں میں بے یقینی کا تاثر پایا گیا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1.15 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 27.98 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری مالیت یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 21 ارب روپے کی کمی ہوئی، اور اب یہ گھٹ کر 14,780 ارب روپے پر آ گئی ہے۔

ٹیگز: