کیلیفورنیا:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 43 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ فی بیرل کی قیمت 71.21 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ قیمت 3 مارچ کے بعد بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں ڈیزل اور ہیٹنگ آئل کے ذخائر میں کمی نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کو جنم دیا۔