Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: کیس ٹرانسفر کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: کیس ٹرانسفر کی درخواست مسترد

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کیس کو جج کی اجازت کے بغیر دوسرے بنچ میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔

اس کیس میں ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تھی، اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کی تھی کہ اس کیس کو منتقل کیا جائے۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ایسی کسی منتقلی کی گنجائش نہیں ہے جب تک کہ جج خود اس کی اجازت نہ دے۔

عدالت نے مزید کہا کہ یہ درخواست اس اصول کے تحت نہیں آئی جس کی بنیاد پر کیس کو منتقل کیا جاتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا گیا کہ کیا تمام فریقین کو اس منتقلی کے بارے میں نوٹس دیا گیا، جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ نوٹس نہیں کیا گیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی عوامی آگاہی کے لیے ہے، اور عدالت کا مقصد صرف قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی اور ایڈووکیٹ جنرل کو لارجر بنچ کے سامنے واضح موقف اپنانے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: