لاہور: پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک نے دس سالہ سماجی ترقیاتی منصوبے کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیم، صحت اور سماجی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔
ورلڈ بینک نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں منصوبوں کی شفافیت کی تعریف کی، جبکہ مریم اورنگزیب نے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فنڈز کے شفاف استعمال کی یقین دہانی کرائی۔