Wed, September 16, 2026

 اسحاق ڈار کی اہم ملاقات،پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار کی اہم ملاقات،پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بینک کے درمیان جاری تعاون اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان چھ دہائیوں پر مشتمل شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی و ترقیاتی ترجیحات میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کو حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملک کے مواصلاتی نظام اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے سمیت پاکستان کے ترقیاتی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی بھی موجود تھیں۔

ٹیگز: