Wed, September 16, 2026

حزب اللہ ایران-اسرائیل تنازع میں اپنا راستہ خود چنے گی: نعیم قاسم

حزب اللہ ایران-اسرائیل تنازع میں اپنا راستہ خود چنے گی: نعیم قاسم

بیروت : حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ان کی تنظیم کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، اور جو فیصلہ بہتر سمجھے گی، وہی کرے گی۔

اپنے پیغام میں نعیم قاسم نے واضح کیا کہ حزب اللہ اس معاملے میں غیر جانبدار نہیں بلکہ اسے امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کی گئی جارحیت سمجھتی ہے۔ ان کے مطابق، یہ صرف دو ممالک کی لڑائی نہیں بلکہ ایک ظالمانہ عمل ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام، ٹوم براک نے حزب اللہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس تنازع سے دور رہے۔ براک نے کہا تھا کہ اگر حزب اللہ شامل ہوئی تو یہ "بہت برا فیصلہ" ہوگا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ ایک عسکری تنظیم ہے، جو کئی بار اسرائیل سے مسلح جھڑپوں میں شامل رہ چکی ہے، اور اسے ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت کئی ممالک حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

ٹیگز: