Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی میں کمی کا امکان

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی میں کمی کا امکان

اسلام آباد : پاکستان میں پری مون سون سیزن شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کچھ نرمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 23 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ یہ بارشیں بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور سندھ کے بعض علاقوں میں برس سکتی ہیں۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خطرہ بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے کراچی میں پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران احتیاط کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ٹیگز: