Wed, September 16, 2026

گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان، مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع

گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان، مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع


لاہور،کراچی، اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے پہلے سپیل کی پیشگوئی، آج سے 6 جولائی تک کئی علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی سندھ کے علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

ٹیگز: