Wed, September 16, 2026

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور تعاون پر اتفاق

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں چین کی پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا گیا، جبکہ پاک فوج چیف نے چین کے تعاون کو سراہا۔

یہ ملاقات دونوں ملکوں کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی عکاس ہے۔