Wed, September 16, 2026

پنجاب کی ترقی کا اعتراف دنیا بھر میں ہو رہا ہے، آزادکشمیر میں بھی ترقیاتی سفر جاری رکھیں گے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی ترقی کا اعتراف دنیا بھر میں ہو رہا ہے، آزادکشمیر میں بھی ترقیاتی سفر جاری رکھیں گے، مریم اورنگزیب

راولپنڈی: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور پنجاب میں یکساں بنیادوں پر تاریخی ترقی ہو رہی ہے۔

راولپنڈی میں آزادکشمیر انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہاں بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور شہداء و غازی قوم کا فخر ہیں۔

ٹیگز: