Wed, September 16, 2026

ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے: مریم اورنگزیب

ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے: مریم اورنگزیب

راولپنڈی: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف خدمت، ترقی اور عوامی فلاح کی سیاست کا نام ہیں۔ ان کے دور میں ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جن سے عوام کو فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختصر عرصے میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے نمایاں اقدامات کیے۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی ترقی، جدید سہولیات اور بہتر مستقبل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کی ترجیح ملک کی ترقی، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کا حل ہے، جس کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

ٹیگز: