Wed, September 16, 2026

حصص بازار میں شدید دباؤ، سٹاک انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

حصص بازار میں شدید دباؤ، سٹاک انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنائے جانے کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری حلقوں کے مطابق مارکیٹ کی آئندہ سمت کا انحصار معاشی اشاریوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معاشی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر ہوگا۔

ٹیگز: