کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، اور 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 891 پوائنٹس پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری طرف، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280.73 روپے سے کم ہو کر 280.60 روپے پر آ گیا۔