Wed, September 16, 2026

میئر کراچی کا گل پلازہ دورہ، لاپتہ افراد کی فوری تلاش اور تحقیقات کی ہدایت

میئر کراچی کا گل پلازہ دورہ، لاپتہ افراد کی فوری تلاش اور تحقیقات کی ہدایت

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے گل پلازہ کے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کے فوری تسلسل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کے ملنے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

میئر نے اس بات کی بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا کہ پلازے میں اضافی دکانیں کیوں بنائی گئی تھیں۔ حکام ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر ملبہ ہٹانے اور بیسمنٹ سمیت دیگر حصوں کی کلیئرنس میں مصروف ہیں تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: