Wed, September 16, 2026

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی میں 24جانیں چلی گئیں، درجنوں زخمی، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

کراچی: گل پلازہ آتشزدگی میں 24جانیں چلی گئیں، درجنوں زخمی، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

کراچی :کراچی کے مصروف علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 34 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کولنگ اورسرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 28 زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ 26 افراد کی آخری لوکیشن گل پلازہ میں ٹریس کی گئی ہے۔

سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ایم اے جناح روڈ پر نصب کیمرے کی ریکارڈنگ کے مطابق صبح 10 بج کر 22 منٹ پر گل پلازہ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جو آگ لگنے کے ابتدائی لمحات کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹیگز: