Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی قیمتیں اوپر کی جانب گئیں۔

فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے کی سطح تک جا پہنچا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے پر فروخت ہونے لگا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے فی اونس قیمت بڑھ کر 5,037 ڈالر ہو گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: