کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔