کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ادھر 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 744 ڈالر ہو گئی