غزہ : اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد سے بے دخل کر دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے بغیر کسی وضاحت کے امام العباسی کو مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لے لیا اور انہیں رمضان کی تراویح کے دوران مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی حکام نے رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کا وقت پانچ گھنٹے تک بڑھا دیا ہے، جس پر فلسطینیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔