اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی ترقی کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم کو مالی سال 2025-26 کی اب تک کی برآمدات اور درآمدات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم کی زیرصدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ امیگریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم کو بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔