Wed, September 16, 2026

ملکی معیشت مستحکم، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد ضروری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

ملکی معیشت مستحکم، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اتحاد ضروری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی استحکام اور دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بجٹ اور معاشی پالیسیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے نتیجے میں تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے اور ملک کے بہترین مفاد میں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث اس وقت معیشت میں میکرو سطح پر استحکام موجود ہے جبکہ بہتر حکمتِ عملی سے تیل کی قلت جیسے مسائل پیدا نہیں ہوئے۔ وزیراعظم کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے دباؤ کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی۔

دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام اداروں اور صوبوں کو یکسو ہو کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی فیصلے ٹیم ورک کے ذریعے ہی مؤثر انداز میں کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: