Wed, September 16, 2026

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 700 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینا اور عوامی خدمات کی بہتری لانا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق، اس منصوبے کے تحت 1.35 ارب ڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی، جس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت کے لیے اور 100 ملین ڈالر سندھ کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فنڈز اصلاحات کے کامیاب نفاذ کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

عالمی بینک نے مزید کہا کہ اس پروگرام سے سندھ کے صحت اور تعلیمی شعبوں میں وسائل میں اضافہ متوقع ہے۔ اصلاحات کی بدولت شفافیت اور عوامی اعتماد میں بھی بہتری آئے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ٹیکس نظام میں اصلاحات، مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کی بہتری پر مرکوز ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ڈیٹا اور مالیاتی نظام کی مضبوطی کے ذریعے خدمات کی ترسیل میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ منصوبہ آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت کی جانے والی اصلاحات سے ہم آہنگ ہے، اور پاکستان کی مالی حالت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
 
 

ٹیگز: