Wed, September 16, 2026

توشہ خانہ ٹو کیس،فیصلہ انصاف کی فتح ہے:عطا تارڑ 

توشہ خانہ ٹو کیس،فیصلہ انصاف کی فتح ہے:عطا تارڑ 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کے تحائف کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے غیر قانونی طور پر حاصل کیا اور ان تحائف کو بیچ کر منافع کمایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس کیس میں 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جس میں دونوں ملزمان پر تحائف کی کم قیمت لگوا کر مالی فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی مارکیٹ ویلیو کو جان بوجھ کر کم ظاہر کیا گیا تاکہ اس سے غیر قانونی منافع کمایا جا سکے۔

عطا تارڑ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عمران خان نے امانت میں خیانت کی اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پراسیکیوشن نے اپنے کیس کو مضبوط اور مؤثر طریقے سے ثابت کیا، جس کے بعد عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

انہوں نے اس فیصلے کو کرپشن کے خلاف حکومتی عزم کی ایک علامت قرار دیا اور کہا کہ قانون کی بالادستی اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: