Wed, September 16, 2026

کچھ لوگ حقیقت کے باوجود انکار کر رہے ہیں، لیکن شواہد اور گواہیاں صورتحال واضح کر دیں گے:سینیٹر فیصل واوڈا 

کچھ لوگ حقیقت کے باوجود انکار کر رہے ہیں، لیکن شواہد اور گواہیاں صورتحال واضح کر دیں گے:سینیٹر فیصل واوڈا 

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات نے مخالفین کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے جہاں سے قانونی اور دنیاوی طور پر واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے دسمبر کے مہینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے پہلے بتایا گیا تھا، سب کچھ دیوار پر لکھا ہوا تھا اور اب حقیقت بن کر سامنے آ چکا ہے۔

سینیٹر کے مطابق یہ صرف ابتدا ہے اور انتہا اور آئندہ کے نتائج ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ حقیقت کے باوجود انکار کر رہے ہیں، لیکن شواہد اور گواہیاں صورتحال واضح کر دیں گے، جن میں 9 مئی کے اہم شواہد شامل ہیں۔

ٹیگز: