اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا خطاب بلاوجہ نہیں ملا، وہ پاکستان کو عالمی طاقتوں کی صف میں لا چکے ہیں اور دنیا اب ہماری بات سن رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر اب وہ شخصیت ہیں جنہیں کوئی بھی ڈو مور کہنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔ ہم ون ٹو ون آ کر بیٹھ رہے ہیں، بیک بنچر نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ جیسے طاقتور عالمی رہنما کی جانب سے جس عزت اور پروٹوکول کے ساتھ پاکستانی فوجی قیادت کا استقبال ہوا، وہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔یہ وہ مقام ہے جہاں ہم نے بھارت کو سفارتی و دفاعی محاذ پر شکست دی ہے۔
فیصل واوڈا نے قوم سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فیلڈ مارشل کا ساتھ دیں، کیونکہ "یہ وہ سپہ سالار ہے جس نے دنیا میں پاکستان کی آواز بلند کی ہے۔