Wed, September 16, 2026

 بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات حق کے تحت:سینیٹر فیصل واوڈا

 بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات حق کے تحت:سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، تاہم بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی نوعیت کی تھی اور یہ ان کا قانونی حق تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی راستہ "دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے" کے اصول پر مبنی ہے اور گزشتہ اقدامات سے فائدہ ہوا۔ فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے اڈیالہ اور اسلام آباد میں اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی بھی تعریف کی۔

سینیٹر نے میران شاہ میں شہید ہونے والے افسر کے اہل خانہ کی داد رسی پر زور دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا شہداء کو عزت و تکریم دیں، کیونکہ اگر ہم اپنے لوگوں کے لیے کھڑے نہ ہوں تو کون کھڑا ہوگا۔

ٹیگز: