Wed, September 16, 2026

قذافی سٹیڈیم کی پچ پر آئی سی سی کا بڑا ریلیف، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم

قذافی سٹیڈیم کی پچ پر آئی سی سی کا بڑا ریلیف، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق اپیلز پینل نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے میچ کی پچ کو پہلے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

اپیلز پینل نے پچ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سابقہ ریٹنگ پر نظرثانی کی اور عائد کیا گیا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔ یوں قذافی اسٹیڈیم کو پچ کے معاملے میں آئی سی سی کی جانب سے اہم ریلیف مل گیا ہے۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر عائد مذکورہ ڈی میرٹ پوائنٹ ختم ہوگیا، جس سے پاکستان کرکٹ کے لیے بھی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ٹیگز: