Wed, September 16, 2026

میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کر دی گئی

میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کر دی گئی

لاہور : سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ کے شیخ الحدیث، پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی۔ اس موقع پر میاں حماد اظہر،  میاں عامر محمود کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت مرحوم کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مرحوم کے والد کا ان کے والد میاں محمد شریف سے پرانا قریبی تعلق تھا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں محمد اظہر کو اپنی رحمتوں میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

ٹیگز: