Wed, September 16, 2026

ڈیزل کی قیمت برقرار، پیٹرول میں نمایاں کمی

ڈیزل کی قیمت برقرار، پیٹرول میں نمایاں کمی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: