Wed, September 16, 2026

پیٹرول میں معمولی کمی، ڈیزل کی قیمت مستحکم رکھنے کی کوشش

پیٹرول میں معمولی کمی، ڈیزل کی قیمت مستحکم رکھنے کی کوشش

اسلام آباد: یکم فروری سے نافذ ہونے والی ایندھن کی نئی قیمتوں کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کو ابتدائی تجاویز موصول ہو گئی ہیں۔ اوگرا 31 جنوری کو سمری وزارتِ خزانہ کو بھیجے گا، جس کے بعد حتمی قیمتیں وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 36 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ممکنہ طور پر فی لیٹر 9.47 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی بالترتیب 3.69 اور 6.95 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

نئی قیمتیں یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹیگز: