Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کر دیا۔
دونوں رہنما سب سے پہلے سوات پہنچے، جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا۔

حکام کے مطابق سوات کے بعد وہ بونیر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے خیبر پختونخوا میں 350 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 228 اموات صرف بونیر میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ادھر این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ آج باجوڑ اور مانسہرہ کے لیے خیمے، کمبل، راشن، ادویات، جنریٹرز اور ڈی واٹرنگ پمپس پر مشتمل امدادی کھیپیں روانہ کی گئیں۔

یہ سامان ضلعی انتظامیہ کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور فلاحی اداروں کے تعاون سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

ٹیگز: