Wed, September 16, 2026

بارش کے بعد کراچی کی صورتحال: وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

بارش کے بعد کراچی کی صورتحال: وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ مقامات پر موجود صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے پرانی سبزی منڈی میں پانی جمع ہونے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کو ہدایت دی کہ پانی کی نکاسی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

مراد علی شاہ نے شاہراہ فیصل، نیو ٹاؤن، کشمیر روڈ، صدر، زیب النسا اسٹریٹ اور ایمپریس مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اور وہاں سڑکوں پر جمع پانی اور ٹریفک کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی کہ شاہراہ فیصل پر پھنسی گاڑیوں کی حفاظت کی جائے اور کارساز روڈ سے گاڑیوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔

صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، مراد علی شاہ نے کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: